شدید خواہش کامیابی کی ضمانت، جزبہ ہی اصل کامیابی ہے

ایک بہت ہی کامیاب انسان ( جان پال ) نے ایک بار کہا تھا کہ آپ مجھے اوسط درجے کی قابلیت کا ایک فرد دیں ، لیکن جس کے دل میں کامیابی کی شدید خواہش اور تڑپ Burning desire ) ہو ، تو میں آپ کو ایک ایسا انسان دوں گا جو کہ ہر بار کامیاب و کامران ہوگا ۔ یعنی کسی بھی قسم کی کامیابی کے حصول کے لیے بنیادی فرق علم کا نہیں بلکہ کامیابی کی خواہش اور تڑپ کا ہے ۔ وہ فر دنیا کا بہت بدقسمت انسان ہے جو کہ صاحب علم ، قابل ، ذہین فطین اور اپنے کام میں ماہر ہے ، مگر وہ آگے بڑھنے اور کامیابی کی خواہش اور تڑپ سے محروم ہے ۔ ایسافر دکبھی بھی عظیم کامیابی حاصل نہیں کر سکتا ۔ اگر کامیابی کی جد و جہد میں آپ سب کچھ کھو دیتے ہیں مگر آپ کا کامیابی کا جذ بہ ، جوش ، خواہش اور تڑپ باقی ہے تو آپ نے کچھ نہیں کھویا ، کیونکہ اس کی مدد سے آپ ایک بار پھر کامیاب ہو جائیں گے ، اپنی ناکامی کو کامیابی میں بدل دیں گے لیکن اگر آپ کی کامیابی کی خواہش سرد پڑ گئی یاختم ہوگئی تو آپ نے سب کچھ کھو دیا ، آپ کنگال ہو گئے ۔ ایک ٹیمپٹن ( Champion ) اور عام فرد کے درمیان بنیادی فرق کا میابی کی خواہش اور تڑپ ہوتا ہے ۔ چیمپن کے اندر کامیابی کی خواہش عروج پر ہوتی ہے ۔ جب کہ عام آدمی اس سے محروم ہوتا ہے ۔ اگر آپ کے اندر کامیابی کی شدید خواہش اور تڑپ موجود ہے تو آپ خوش قسمت ہیں کیونکہ آپ کوئی بھی مقصد حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس صورت میں یا تو آپ کامیابی کا راستہ پالیں گے یا پھر خود بنالیں گے ۔ اگر آپ کی کامیابی کی خواہش Swim or sink Do or die کے درجے کی ہے تو پھر دنیا کی ہر کامیابی آپ کے قدموں تلے ہوگی ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں