آپ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں

دنیا میں ہرفر دکامیاب اور دولت مند ہوسکتا ہے کیونکہ امیر ہونا غریب ہونے سے زیادہ مشکل نہیں ۔ دنیا میں ترقی کے مواقع جتنے آج ہیں پہلے بھی نہ تھے ۔ بیسویں صدی کی ایک اہم دریافت یہ ہے کہ آپ اپنی دنیا بدل سکتے ہیں ۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ دنیا میں جتنے بھی کامیاب لوگ گزرے ہیں آپ کم از کم ایک شعبے میں ان سے بہتر ہیں ۔اگر وہ ایک فیلڈ میں کامیاب ہوۓ تو آپ کسی دوسرے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ کیونکہ فطری طور پر آپ کو کم از کم ایک فیلڈ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے ۔ ویسے ہرفرد میں عموماً 3 تا 5 صلاحیتیں ہوتی ہیں جن میں وہ عروج حاصل کر سکتا ہے ۔ اپنی خاص صلاحیت معلوم کریں اور پھر اس میں عروج حاصل کر کے کامیاب ہو جائیں ۔ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے کامیابی کے اصولوں کو جانیں ۔معلوم کر یں کہ لوگ کس طرح کامیاب ہوئے ۔انھوں نے کامیاب ہونے کے لیے کیا کچھ کیا ، پھر آپ بھی وہی پڑھیں اور کامیابی تک ثابت قدم رہیں ، کوشش ترک نہ کریں ۔اگر آپ نے کامیابی کے اصولوں کے مطابق کامیابی حاصل کرنے کی جدوجہد کی تو نہ صرف آپ کامیاب ہو جائیں گے بلکہ کامیابی کا سالوں میں طے ہونے والا سفر مہینوں میں طے کر لیں گے ۔ہم آپ کو کامیابی کے اصول بتائیں گے ۔ ان پر عمل کر کے آپ لازما کامیاب ہوسکیں گے ۔ تاہم کامیابی کے اصولوں کو جاننا کافی نہیں ۔ اگر آپ ان پر عمل نہیں کر یں گے تو کچھ نہیں ہوگا ۔ اپنی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں ۔ اگر آپ کو اپنی موجودہ صورت حال ( پیشہ وغیرہ ) پسند نہیں تو کچھ کر یں۔ان حالات کو بہتر کریں یا پھر چھوڑ دیں ۔الزام تراشی اور کڑھنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا ۔99 فی صد الزام تراش نا کام ہوتے ہیں حالات کو بدلنے کے لیے کُچھ کریں۔اپنی خراب زندگی کے بارے میں نوحہ گری اور آہ وزاری نہ کریں بلکہ اٹھیں اور اس کی بہتری کے لیے کچھ کریں ۔ کُچھ نہ کر یں گے تو کچھ نہ ملے گا ۔ اگر آپ پہلے سے مختلف نتائج چاہتے ہیں تو پھر پہلے سے کچھ مختلف کریں۔ کامیابی کے لیے آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ وہ کام کریں جس سے پسندیدہ اور مثبت نتائج حاصل ہوں ، اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنی پسند کا کام کریں ۔ کیونکہ نا پسندیدہ کام کر کے کامیابی کا حصول ناممکن تو نہیں بے حد مشکل ضرور ہے ۔ یا پھر ایسا کام کریں جس میں آپ بہتر ہیں

تبصرے

مشہور اشاعتیں