کامیابی کے اصول

کامیابی حاصل کر نے کی کوشش کرنے سے پہلے کامیابی کے بنیادی اصولوں کو جاننا مفید رہے گا جس کی وجہ سے آپ بہت سی پریشانیوں اور غلطیوں سے بچ جائیں گے اور کامیابی کا سفر مختصر اور آسان ہو جاۓ گا۔کامیابی کے اہم اصول درج ذیل ہیں 1 ۔ کامیابی حاصل کرنے سے پہلے کامیابی کے بارے میں سوچیے ۔ 2. ذمہ داری قبول کیجیے۔اپنی تقدیر کے آپ خود مالک ہیں ۔کوئی دوسرا آپ کی زندگی نہ بدلے گا ۔ 3. گول کا تعین ۔ طے کر یں کہ آپ کیا حاصل کرنا یا بننا چاہتے ہیں ؟ کامیابی کی خواہش ۔ کامیابی کی شدید خواہش کے بغیر کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔ 4. مثبت روی کامیابی کی بنیاد ہے ۔ 5. یقین کامل ۔اپنی صلاحیتوں اور کامیابی پر مکمل یقین ۔ 6. پسند یدہ پیشہ کوئی بھی فرداپنے کام کو پسند کیے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ 7. آئیڈیا ۔ کامیابی کے لیے آپ کو صرف ایک آئیڈیے کی ضرورت ہے ۔ 8. خطرہ مول لینا ۔ کوئی بھی مالی کامیابی رسک کے بغیر حاصل نہیں ہوتی ۔ 9. اپنی زندگی کو بدلنے کا فیصلہ کرنا ۔ 10. کامیابی خود بخو دحاصل نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے ۔ عمل منصوبہ کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو جب تک اس پر عمل نہ ہوگا کامیابی حاصل نہ ہوگی ۔ 11. محنت کامیاب لوگ عموماً نا کام لوگوں سے زیادہ محنت کر تے ہیں ۔ 12. مشکلات و مسائل ۔ کوئی بھی کامیابی آسانی سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ اس کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں اور مسائل ہوتے ہیں جن کو حل کیے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔ 13. کوئی بھی عظیم کامیابی ، نا کامی کے بغیر حاصل نہیں ہوتی ۔ 14. استقامت ۔استقامت کا میابی کی کنجی ہے ۔کامیاب لوگ کوشش
ترک نہیں کرتے کامیاب لوگوں میں چند ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جو ان کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ، ان میں چند اہم خو بیاں درج ذیل ہیں : 1. خوداعتمادی ۔ان لوگوں کو اپنی صلاحیتوں اور کامیابی پر پورا اعتماد ہوتا ہے ۔ 2. مثبت سوچ ۔ ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں ۔ مثبت اور منفی ، کامیاب لوگ ہمیشہ مثبت سوچتے ہیں ۔ 3. خودشناسی ( Selfconcept ) ۔ ہماری کارکردگی ہماری خود شناسی کے گرد گھومتی ہے اعلی خودشناسی ہوگی تو کارکردگی بھی اعلی ہوگی ۔ 4. ضبط نفس ۔ کامیاب لوگوں کو اپنے آپ پر پورا کنٹرول ہوتا ہے وہ نہ چاہنے کے باوجود وہ کام کرتے ہیں جوان کی کامیابی کے لیے ضروری ہوتے ہیں ۔ 5. اچھی عادات ۔ کامیابی دراصل ہماری عادات کا سبب ہوتی ہے ۔ کامیاب لوگ اچھی عادات اپناتے ہیں جن کی وجہ سے وہ نسبتاً آسانی سے کامیاب ہو جاتے ہیں۔ 6. کامیاب لوگ ہمیشہ معاوضے سے زیادہ کام کرتے ہیں ۔ وہ اپنی اور اپنے کام کی قد رو قیمت Value ) میں اضافہ کرتے ہیں ۔ 7. کوئی بھی فرداس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے فیلڈ میں ماہر نہ ہو ۔ کامیاب لوگ اپنی فیلڈ میں بہترین ہوتے ہیں ۔کامیاب لوگ اپنے وقت کا بہترین استعمال کر تے ہیں ۔ یہ لوگ وقت ضائع نہیں کرتے ، اپنے کام کوملتوی نہیں کرتے ۔ 8. کوئی بھی فردا کیلے عظیم کامیابی حاصل نہیں کر سکتا ۔ بڑی کامیابی کے لیے ہمیں دوسروں کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے ۔ 9. کامیاب لوگ دوسرے لوگوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کر تے ہیں 10. ۔ قوت فیصلہ ۔ کامیاب لوگ فیصلہ جلد کر تے ہیں مگر بد لتے دیر میں ہیں 11. کامیاب لوگ مسائل کو حل کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں ۔ 12. ماں بھی مانگے بغیر بچے کو دودھ نہیں دیتی ۔ کامیاب لوگ عام لوگوں کے برعکس سوال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر تے ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں