کامیابی کے بارے میں سوچیے

کامیابی کے بارے میں سوچیے آپ جو سوچتے ہیں وہی بن جاتے ہیں ۔ لہذا وہی سوچیں جو بننا چاہتے ہیں ۔ کامیابی اور نا کامی ہمارا انتخاب ہے ۔ کامیابی ایک ذہنی کیفیت ہے اور یہ ذہنی کیفیت ’ ’ کامیابی کی سوچ ‘ ‘ ہے اور یہ آپ کے اختیار میں ہے کہ آپ کا میابی کے بارے میں سوچیں یا نہ سوچیں ۔ آپ و ہی حاصل کرتے ہیں جو سوچتے ہیں ۔ آپ کی شخصیت آپ کی سوچوں سے تشکیل پاتی ہے آپ جس طرح کے خیالات سوچتے ہیں ان سے آپ اپنی زندگی کو کنٹرول کر سکتے ہیں ۔ آپ اپنی زندگی اور تقدیر کوا پنی سوچوں سے کنٹرول کرتے ہیں ۔ آپ عروج پر جا سکتے ہیں ۔ خوشی ، سکون اور لامحد ود طاقت حاصل کر سکتے ہیں ۔آپ سب کچھ بن سکتے ہیں مگر اس سب کا انحصار آپ کی سوچوں پر ہے ۔ آج آپ وہاں کھڑے ہیں جہاں آپ کی سوچیں آپ کو لے کر آئی ہیں ، آئیندہ بھی وہاں جائیں گے ، جہاں یہ لے کر جائیں گی ۔ جب آپ کسی چیز کے بارے میں مسلسل سوچتے ہیں تو وہ چیز حقیقت کا روپ دھار لیتی ہے ۔ ہم وہی چیز حاصل کرتے ہیں جس کے بارے میں اکثر سوچتے ہیں نہ کہ جس کی خواہش کرتے ہیں ۔ سوچوں کے حوالے سے ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ کبھی ایسانہیں ہوسکتا کہ آپ سوچیں ایک چیز مگر آپ کو حاصل دوسری چیز ہو جاۓ ۔ آپ کا شعور جو کچھ سوچتا ہے ، آپ کا لاشعور وہی چیز پیدا کر دیتا ہے ۔ آپ بھی وہ چیز حاصل نہیں کر سکتے جس کے بارے میں آپ نے سوچا ہی نہیں ۔ دنیا میں وہی لوگ کامیاب اور خوشحال ہوتے ہیں جو کامیابی اور خوشحالی کے بارے میں سوچتے ہیں دنیا خصوصاً ہندوستان میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے کامیابی اور خوشحالی کا کبھی سنجیدگی سے سوچا ہی نہیں ۔ اگر آپ نے بھی کامیابی کے بارے میں سوچا ہی نہیں تو کامیابی کیسے حاصل ہوسکتی ہے ۔ کامیابی کا بنیادی اصول یہ ہے کہ یہ اچانک اور خود بخود حاصل نہیں ہو جاتی بلکہ اسے حاصل کیا جا تا ہے ۔ کوئی بھی چیز حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے اس کے حصول کے لیے سوچا جا تا ہے ۔ اگر آپ غریب ہیں تو یقینا آپ نے بھی سنجیدگی سے غربت سے نکلنے کے بارے میں سوچا ہی نہیں ۔ اگر آپ نا کام ہیں تو آپ نے کبھی کامیابی کے بارے میں سوچا ہی نہیں ۔ لہذا کامیابی کے بارے میں سوچیں ۔ سوچیں کہ آپ نے اپنی تقدیر کو بدلنا ہے ۔ ان حالات سے نکلنا ہے جو آپ کو نا پسند ہیں ۔ آپ نے اپنی ناکامی کو کامیابی اور غربت کو خوشحالی میں بدلنا ہے ۔ اندرونی ذہنی تبدیلی کے بغیر بیرونی تبد یلی نہیں آ سکتی ۔ لہذا اگر آپ دولت مند ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے دولت مند ہونے کے بارے میں سوچیں ، اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو کامیابی کے بارے میں سوچیں ۔ حالات بدلنے سے پہلے آپ کو اپنی سوچ بدلنی ہوگی ۔سوچ بدلے گی تو رویہ بدلے گا ، رویہ بدلے گا تو عمل بدلے گا عمل بدلے گا تو زندگی بدل جاۓ گی ۔ ہم حالات زمانہ نہیں بدل سکتے ۔ حالات سب کے لیے ایک جیسے ہوتے ہیں ۔ سب کو خراب حالات کا سامنا ہے ، اہم بات یہ ہے کہ آپ ان حالات میں کرتے کیا ہیں ؟ جب تک آپ نہیں بدلیں گے ، کچھ بھی نہیں بدلے گا۔آ ج حکومت بدل جاۓ ، پٹرول 20 روپے لیٹر ہو جاۓ ، مہنگائی ختم ہو جاۓ ، ساری دنیا بدل جاۓ مگر آپ نہ بدلیں تو بھی آپ کا میاب نہیں ہوں گے ۔ آپ کامیاب اور خوش حال تب ہوں گے جب آپ بدلیں گے ۔ کچھ نہیں بدلے گا جب تک آپ نہیں بدلیں گے ۔ لہذا اپنی دنیابد لنے سے پہلے اپنے آپ کو بدلیں ۔سوچ بدلیں ، اندرونی تبدیلی کے بغیر بیرونی تبد یلی نہیں آۓ گی ۔اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو کامیابی کے بارے میں سوچیں ۔ دولت اور خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دولت اور خوشی کے بارے میں سوچیں ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں