گول کا تعین کریں،مقصد حیات ،زندگی کا مقصد طے کریں

دنیا میں 95 فی صد سے زیادہ لوگ نا کام ہیں ۔ مختلف ماہرین کی ریسرچ سے ثابت ہوا کہ نا کامی کی سب سے بڑی وجہ گول ( Goal ) کا نہ ہونا ہے ۔ کامیاب لوگوں کو علم ہوتا ہے کہ وہ کیا حاصل کر نا چا ہتے ہیں ۔ کیا بنانا اور کیا کرنا چاہتے ہیں ۔ یعنی وہ جانتے ہیں کہ ان کی منزل کیا ہے ۔ دوسری طرف نا کام افراد کا کوئی مقصد اور گول نہیں ہوتا ۔ ان کو علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں ؟ ان کی منزل کیا ہے ؟ ظاہر ہے جب کسی فرد کو اپنی منزل ہی کا علم نہیں تو وہ وہاں پہنچے گا کیسے ؟ جب کوئی فرد یہ ہی نہیں جانتا کہ وہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ کیا حاصل کرے گا ؟ کچھ بھی نہیں ۔ ہدف کا تعین کیے بغیر کوئی فردنشانہ کیسے لگا سکتا ہے ۔ کامیابی حادثاتی طور پر شاید ہی کبھی حاصل ہو ۔ دنیا میں شاید ہی کوئی انسان گول کے تعین کے بغیر کامیاب ہوا ہو ۔ دنیا کی تمام عظیم کامیابیوں کا آغاز ایک واضح اور حتمی ( Definite ) گول کے تعین سے ہوتا ہے۔امریکہ کے ایک ارب پتی J.c.penney نے ، جس کے پورے ملک میں بہت بڑے بڑے سٹور ہیں ، ایک بار کہا تھا کہ آپ مجھے ایک ایسا کلرک دیں جس کا کوئی گول ہوتومیں آپ کو ایک ایسا شخص دوں گا جو ہر بار عظیم کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کرے گا ۔ دوسری طرف آپ مجھے ایک ایسافرددیں جس کا کوئی گول نہیں تو میں آپ کو صرف ایک کلرک دے سکوں گا ۔ نیو یارک میں ایک دلچسپ سروے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے اپنے گول بنائے تھے اور اس کے حصول کے لیے کوشش کی اور مستقل مزاج رہے ، کوشش ترک نہ کی ، انھوں نے اپنے 95 فی صد گول حاصل کر لیے ۔ اس طرح ایک دوسری ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی کہ جب آپ گول سیٹ کر لیتے ہیں تو کامیابی کے امکانات 50 فی صد یا اس سے زیادہ ہو جاتے ہیں ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں