آپ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں

موجودہ نفسیات کی روشنی میں ہر فرداپنے تصور سے زیادہ اسمارٹ اور بہتر ہے ۔ آپ اپنے خیال سے بہت زیادہ قابلیت ، ذہانت اور صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ بدقسمتی سے ہم اپنی صلاحیتوں کو بھر پور انداز سے استعمال نہیں کرتے ۔سٹینفورڈ یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق ہم اپنی صلاحیتوں کا بمشکل 2 تا 3 فی صد استعمال کر تے ہیں ۔ایک اور ریسرچ کے مطابق 2 تا 5 فی صد استعمال کرتے ہیں ۔ چنانچہ آپ اپنی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ وہ تمام چیز میں کر میں جس کے آپ اہل ہیں تو یقین کريں کہ آپ اپنے کارناموں سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں ۔ کامیاب لوگ فوق البشر نہیں ہوتے اور نہ ہی عام لوگوں سے 10 گنا ذہین ،Iاسمارٹ اورباصلاحیت ہوتے ہیں ۔ بلکہ یہ میری اور آپ کی طرح عام لوگ ہوتے ہیں ، جو اوسط درجے کی ذہانت کے مالک ہوتے ہیں ۔ مگر ان کے اندر کامیابی کی شدید خواہش ہوتی ہے ۔ ان کا کوئی مقصد حیات اور گول ( Goal ) ہوتا ہے ۔ انھیں اپنی کامیابی کا یقین ہوتا ہے ان کی سوچ اور رویہ مثبت ہوتا ہے یہ لوگ اپنی کامیابی کے لیے اپنی ہر چیز داؤ پر لگا دیتے ہیں اور ثابت قدم رہتے ہیں ۔ نفسیات کا ایک اہم اصول یہ ہے کہ اگر دوسرے لوگ کوئی کام کر سکتے ہیں تو آپ بھی کر سکتے ہیں ۔اگر دوسرے لوگ کامیابی اور خوش حالی حاصل کر سکتے ہیں تو یقینا آپ بھی ایسا کر سکتے

تبصرے

مشہور اشاعتیں