آپ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں

رب کریم نے آپ کے اندر کوئی ایسی خواہش نہیں رکھی جس کو پورا کرنے کے لیے آپ کو صلاحیت نہ دی ہو ۔ آپ اپنی ہرخواہش کو پورا کر سکتے ہیں ۔ مگر کامیابی پلیٹ میں رکھی نہیں ملتی ۔ یہ انکو کوملتی ہے جو کائنات کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں ، اس چیز کاعلم یالاعلمی فردکو کامیاب یا نا کام بناتی ہے ۔ ہر وہ فرد جو کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے یقینا کامیاب ہوسکتا ہے کیونکہ خدا نے ہر انسان کو کامیاب ہونے کے لیے پیدا کیا ہے نہ کہ ناکام ہونے کے لیے ۔خدا رب العالمین ہے اس سے بڑا منصف کون ہوسکتا ہے ۔ پھر اس سے یہ توقع کیسے کی جاسکتی ہے کہ اس نے صرف چند افرادکو کامیاب ہونے کے لیے پیدا کیا ہو ۔ ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ۔اس نے ہمیں بے کار اور بے مقصد تخلیق نہیں فرمایا بلکہ کامیاب ہونے اور بہترین کام کرنے کے لیے دنیامیں بھیجا ہے ۔ خدا نے ہر انسان کو ایک خاص مقصد کے لیے پیدا فرمایا ہے ۔ ماہرین نفسیات کی ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خدا نے ہرفر دکو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ اور ہرفر دکوکم از کم ایک ایسی صلاحیت ضرور دی ہے جس میں وہ دوسروں سے بہتر ہوتا ہے اور اس منفر دصلاحیت کی وجہ سے وہ کارہائے نمایاں سرانجام دے سکتا ہے ، کوئی اچھوتا کام کرسکتا ہے ، حیران کن چیزیں کر سکتا ہے اور کامیاب ہوسکتا ہے ۔ آپ دنیا میں منفر داور یکتا ہیں ۔ دنیا میں کوئی دوسرا فرد ہو بہو آپ کی طرح کا نہیں ۔اگر چہ کچھ لوگ آپ کی طرح نظر آئیں گے مگر کوئی بھی فرد ، کوئی چیز بالکل آپ کی طرح نہیں کر سکتا ۔ آپ کی سوچ منفرد ہے ، آپ کا عمل وکردار ( Action ) مختلف ہے ۔اہم ترین بات یہ ہےکہ آپ کی منفرد ذہانت ، قابلیت ، صلاحیت اور ہنر اس انتظار میں ہیں کہ آپ انھیں اپنے منفردانداز میں استعمال کر یں ۔ آپ اپنی منفر دصلاحیت کو پہچان کر اور اسے استعمال میں لا کر بے مثال کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔اگر آپ اپنی زندگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آپ خود بہتر بنیں ۔ آپ اپنی زندگی میں تبدیلی چاہتے ہیں تو اپنے اندر تبدیلی لائیں ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ چیز يں اور حالات بہتر ہوں تو سب سے پہلے اپنے آپ کو بہتر بنائیں ۔ زندگی میں عظیم کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے آپ کوعظیم اور ایک پیشل انسان بننا ہوگا

تبصرے

مشہور اشاعتیں