گول کا تعین کریں،مقصد حیات ،زندگی کا مقصد طے کریں

کوئی فرداس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک اسے اپنی منزل کا علم نہ ہو اور وہ ایک واضح اور حتمی گول نہ رکھتا ہو ۔ میری ایک حقیقت ہے کہ آپ منزل کا تعین کیے بغیر اپنی کامیابی کا سفر شروع نہیں کر سکتے ۔ آپ اس صورت میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک آپ کو علم نہ ہو کہ اس وقت آپ کہاں کھڑے ہیں ۔ گول کے بغیر زندگی کی دوڑ اس طرح سے ہے جس طرح خاتمے کی لائن ( End line ) کے بغیر دوڑ نا ۔ اسی طرح گول طے کیے بغیر محنت کرنا اس طرح ہے جیسے رے ڈار کے بغیر بحری جہاز کا سفر ۔ظاہر ہے کہ رے ڈار کے بغیر وہ کسی نہ کسی چٹان سے جاٹکرائے گا ۔ دنیا کے ہر کامیاب انسان کا کوئی حتمی اور واضح گول ضرور ہوتا ہے ۔ یہ گول ہر لمحہ اس کے دل و دماغ پر سوار ہوتا ہے ۔ اس کی تمام سوچیں اور سرگرمیاں اس کے گردگھومتی ہیں ۔ یہ مقصد اس کے زندہ رہنے کا سبب ہوتا ہے۔اپنے آپ سے سوال کریں کہ آپ کی زندگی کا کیا مقصد ہے ؟ آپ کی منزل کیا ہے ؟ آپ زندگی میں کیا کرنا ، بنانا اور حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ کو علم ہی نہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو آپ کیا حاصل کر لیں گے ؟ کچھ نہیں ۔اس سے بڑا پاگل پن کیا ہوگا کہ انسان کو اپنی منزل کا علم نہ ہومگر وہ وہاں پہنچنے کی توقع رکھتا ہو ۔ دنیا میں اس سے بڑا معجزہ کوئی دوسرا نہ ہوگا کہ فر دکوا پنی منزل کا علم نہ ہو اور نہ ہی اس کی طرف گامزن ہواورپھر بھی وہ منزل تک پہنچ جائے۔اگر آپ واقعی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آج ہی طے کریں کہ آپ کیا چاہتے ہیں

تبصرے

مشہور اشاعتیں