گول فطری رجحان کے مطابق ہوں

کوشش کر یں کہ گول آپ کی شخصیت ، مزاج اور فطری رجحان کے مطابق ہوں ۔ اگر گول آپ کے فطری رجحان کے مطابق ہوں گے تو ان کے حصول کے لیے کام کرنا ، کام نہیں بلکہ لطف اور مشغلہ ہوگا ۔ ایسے کام سے آپ لطف اندوز ہوں گے اور گول کا حصول بھی جلد ہوگا ۔ آسان ترین اور عظیم ترین کا میابی صرف فطری رجحان اور پسند کے مطابق کام کرنے سے ملتی ہے ۔ 1980 ء میں امریکہ میں 1500 افراد پر ایک ریسر چ ہوئی ۔ اس ریسرچ میں دو گروہوں کا موازنہ کیا گیا ۔ ایک گروپ ( 87 فی صد ) کے افراد گول کے حصول کے لیے ہر کام کرنے کے لیے تیار تھے جب کہ دوسرا گروپ ( 13 فی صد ) نے صرف فطری رجحان کے مطابق کام کیا ۔ 20 سال بعد دونوں گروہوں کی کامیابیوں کا موازنہ کیا گیا ۔ 1500 افراد میں سے 101 کروڑ پتی بنے ۔ان میں 80 فی صد کروڑ پتیوں کا تعلق اس گروپ سے تھا جنھوں نے اپنی پسند اور فطری رجحان کے مطابق کام کیا ۔ ویسے بھی اگر آپ کو کام پسند نہیں تو اسے زیادہ دیر تک اعلی معیار اور خوش دلی کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا ۔ اور جس کام کوخوش دلی سے نہ کیا جاۓ اس میں ترقی کے امکانات بہت ہی کم ہوتے ہیں ۔ اگر فر دایسا کام کرتا ہے جواسے پسند نہیں تو وہ اس کے کرنے سے ذہنی دباؤ ( Stress ) کا شکار ہو جا تا ہے ۔ جس سے اس کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے اور وہ بہت سی نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہو جا تا ہے

تبصرے

مشہور اشاعتیں