گول کیلئے شدید خواہش اور تڑپ ضروری

اپنی سابقہ کامیابیوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے گول سیٹ کر یں ۔ جس میدان ( Field ) میں آپ پہلے کامیاب ہو چکے ہیں ۔ اس میں عظیم کامیابیاں حاصل کر نے کے امکانات زیادہ ہیں ۔ اس فیلڈ میں کامیابی کا حصول نسبتا جلد اور آسان ہوگا, گول سیٹ کرتے وقت اپنی سابقہ ناکامیوں کو بھول جائیں ۔ کسی اچھے ماہر نفسیات کی مدد سے آپ ماضی کی ناکامیوں کو بڑی آسانی سے بھلا سکتے ہیں ۔ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی کام میں کسی وجہ سے نا کام ہو جاتے ہیں ۔ مگر دوسری بار بہت علم ، مہارت اور منصوبہ بندی سے کامیاب ہو جاتے ہیں ۔میرے ایک دوست پہلی بار پراپرٹی کے بزنس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکے ۔ مگر چند سال بعد انھوں نے سابقہ ناکامیوں کو بھلا کر ایک بار پھر یہی بزنس کیا تو انھوں نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں ۔ آپ کے گول ایسے ہوں جن کو حاصل کرنے کی آپ کے اندر شدید خواہش ہو ۔ شدید خواہش اور تڑپ کے بغیر کوئی بھی اہم اور بڑا گول حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ گول سیٹ کرتے وقت اپنی فطری صلاحیتوں کو ضرور مدنظر رکھیں ۔ اگر آپ کے گول آپ کی فطری صلاحیتوں کے مطابق نہ ہوں گے تو ان کا حصول ناممکن ہوگا ۔ مثلا اگر آپ کی آواز بہت اچھی اور سر یلی نہیں تو آپ کا بہت اچھا سنگر بننے کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا ۔ اس طرح اگر آپ کے اندر اچھا باؤلر بنے کی فطری صلاحیت موجود نہیں تو آپ بھی عمران خان یا شعیب نہیں بن سکیں گے

تبصرے

مشہور اشاعتیں