گول ایک وقت میں ایک ہی ہو

گول بناتے وقت اس چیز کو بھی مد نظر رکھیں کہ ان سے آپ کے خاندان کے دوسرے افراد پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ۔ اگر آپ کے گول ایسے ہیں جن کے حصول کے لیے آپ کو دن رات مصروف رہنا پڑے گا ۔ اس طرح آپ کے پاس اپنے خاندان خصوصاً بچوں کے ساتھ گزارنے کے لیے وقت نہ ہوگا ۔ اس صورت میں جب آپ گول حاصل کر لیں گے ، اس وقت تک آپ کا خاندان بکھر چکا ہوگا ۔ کسی بھی شعبے میں اہم گول ایک وقت میں ایک ہی ہو ۔ زیادہ سے زیادہ دو ۔ بہتر یہی ہے کہ ایک وقت میں ایک گول ہو ۔ ساری توجہ اسی پر مرکوز کی جائے ۔ اس طرح اسے حاصل کرنا آسان ہو جا تا ہے ۔البتہ ہر فیلڈ میں ایک ایک گول کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے ۔مثلا روحانی ، پیشہ وارانہ اور مالی گولز وغیرہ ۔گولز کولکھ کر ایسی جگہ رکھیں جہاں سے یہ آپ کو اکثر اوقات نظر آ تے رہیں ۔ مثلا گاڑی کے ڈیش بورڈ پر ، واش بیسن کے آئینے کے اوپر یا فریج کے دروازے وغیرہ. اپنے مخلص دوستوں اور فیملی ممبرز سے اپنے گولز کا ذکر کریں ۔ وہ آپ کو اچھے مشورے اور تجاویز دے سکتے ہیں ، آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں ۔ اس طرح گولز کا اعلان کرنے کے بعد پیچھے ہٹنا مشکل ہو جا تا ہے ۔مگر مایوس ، نا کام اورمنفی سوچوں والے افراد سے اپنے گولز کا ذکر نہ کریں ۔ وہ آپ کی حوصلہ شکنی کریں گے ، خامیاں نکالیں گے ، کیونکہ ایسے منفی لوگوں کوعلم ہوتا ہے کہ ہر اچھا کام کیوں نہیں ہوسکتا۔انھوں نے خود کچھ حاصل نہیں کیا اور آپ کو حاصل نہ کرنے دیں گے ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں