نرم دم گفتگو ,نرم گوئی کامیابی کا ذریعہ,نرمی اخلاقیات کا حصہ،خاموشی کی اہمیت

نرمی جس چیز میں ہوتی ہے اسے خوبصورت بنا دیتی ہے اور جس
چیز سے جدا ہوتی ہے اسے بدصورت بنا دیتی ہے ۔ وعظ میں نرمی اور بول چال میں نرمی چہرے پر مسکراہٹ یہ ایسی صفات ہیں جو خوش نصیب لوگوں کو حاصل ہوتی ہے ۔ یہ مومن کی صفت ہے جیسے شہد کی مکھی اچھی چیز کھاتی ہے اچھی چیز نکالتی ہے اور شہد کی مکھی جب کسی پھول پر بیٹھتی ہے تو اس سے رس نکال لیتی ہے لیکن پھول کوتوڑتی نہیں کیونکہ جو بدلہ نری میں ملتا ہے وہ سختی میں نہیں ملتا ۔ بعض لوگ ایسے ہیں کہ ان کے آنے پر لوگوں پر خوف طاری ہو جاتا ہے مگر دلوں میں ان کے لئے نفرت ہوتی ہے کیونکہ یہ بداخلاقی سے پیش آتے ہیں اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ جن کے آنے پر دل خوش ہو جاتے ہیں اور دلوں سے اچھی دعائیں نکلتی ہیں کیونکہ یہ لوگ اخلاق کے اچھے ہیں۔ان کے چلے جانے پر لوگ ان کے بارے میں پوچھتے ہیں اوران کی سلامتی کی دعا کرتے ہیں ۔ ایسے لوگ دلوں سے غیظ وغضب مٹا لیتے ہیں ان سے کوئی بداخلاقی کرے یا لڑائی جھگڑا کرے تو یہ غصہ برداشت کر لیتے ہیں ۔ان جیسے مسلمان لوگوں کے شر سے محفوظ رہتے ہیں ۔ اور ان سے شر کی توقع نہیں ہوتی ۔سوایسے ہی مسلمان ایمان کامل رکھتے ہیں جن کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہیں

تبصرے

مشہور اشاعتیں