گول بنانا ضروری ہے

ول کے حصول کے لیے وقت کا مقرر کرنا نہایت ضروری ہے ۔ یعنی اس کی تکمیل کی تاریخ طے کریں ۔ انسان تقریبا ہمیشہ تاریخ تحمیل ( Dead line ) کے مطابق کام کرتا ہے ۔ جب بھی کوئی فرد کام کو مکمل کرنے کی تاریخ طے کر لیتا ہے تو وہ عموماً کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کر لیتا ہے ۔اس لیے کامیاب افراد ہر کام کی تاریخ تحمیل طے کرتے ہیں ۔ تکمیل کی تاریخ حقیقت پسندانہ ہو ۔ نہ بہت قریب اور نہ ہی بہت دور ۔ اگر یہ بہت دور ہوتو انسان کی اپنے گول میں دلچسپی کم ہو جاتی ہے اور اگر بہت قریب ہوتو فر دحوصلہ چھوڑ دیتا ہے ۔ اگر چہ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ تکمیل کی مدت عام وقت سے نصف ہو ۔ کیونکہ ایک اصول یہ ہے کہ کام وقت کے مطابق پھیل جا تا ہے ۔ یعنی اگر تحمیل کی تاریخ قریب ہو گی تو گول جلد حاصل کر لیا جاۓ گا اور اگر دور ہوگی تو گول کے حصول میں دیر ہو جاۓ گی ۔تا ہم ایک دفعہ تکمیل کی تاریخ طے کرنے کے بعد اس میں تبدیلی نہ کی جائے ۔ اگر آپ طے شدہ تاریخ تک اپنا گول حاصل نہ کر سکیں تو پر سکون رہیں ، مایوس نہ ہوں ۔ نئی تاریخ کا تعین کر لیں ۔لہذا گول طے کرنے کے بعد اس کے سامنے تکمیل کی تاریخ ضرورلکھیں ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں