گول بنانے کے طریقے،گول کیسے بنا ئیں

ایک نہایت کامیاب فرد سے کامیابی کا راز پوچھا گیا ۔ اس نے بتایا کہ پہلے طے کر یں کہ آپ کیا حاصل کر نا چا ہتے ہیں ۔ کیا بننا چاہتے ہیں ، کیا کرنا چاہتے ہیں ۔ پھر اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی ساری کوششیں اور صلاحیتیں لگا دیں مستقل مزاج ر ہیں اور کوشش بھی ترک نہ کر یں ، آپ کامیاب ہو جائیں گے ۔ یعنی ہرقسم کی کامیابی کے حصول سے پہلے لازمی ہے کہ آپ کو علم ہو کہ آپ چاہتے کیا ہیں ؟ یعنی اپنا گول اور مقصد سیٹ کر یں ۔ گول ( Goal ) سیٹ کرنے کے بہت سے اصول ہیں ۔ اہم اصولوں کا ذکر پیچھے کیا جا چکا ہے ۔ کسی بھی قسم کی کامیابی کے بارے میں سوچنے سے پہلے مذکورہ اصولوں کی روشنی میں اپنے گول طے کر یں ۔ گول سیٹ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں ، چندا ہم طریقے درج ذیل ہیں : 1۔ آپ کی بہت سی خواہشات تمنائیں ، آرزوئیں ، شوق ، خواب اور عزائم ہیں ۔ ان تمام چیزوں کی لسٹ بنائیں جو آپ اپنی زندگی میں حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ مثلا گھر ، گاڑی ، دولت ، بزنس ، دنیا کی سیر ، غریبوں کے لیے سکول اور ہسپتال کا قیام ۔ کوئی کتاب لکھنا ، اونچے خواب دیکھیں ۔ اپنے خوابوں پر پابندی نہ لگائیں 10تا 15 منٹ مسلسل لکھتے جائیں ۔ پھر ان میں سے اپنے گول منتخب کر یں ۔ 2۔ ان چیزوں کو سامنے رکھتے ہوۓ اپنے گول بنائیں ۔ ۔ فرض کر یں کہ آپ نا کام نہیں ہوں گے ، تو پھر آپ کیا کرنا اور بننا چاہیں گے ؟ B ۔اگر آپ کے پاس سارے وسائل موجود ہوں تو پھر آپ کیا حاصل کرنا چاہیں ۔اگر آپ کے پاس بہت سی دولت ہو تو کیا کرنا چاہیں گے ؟ ۔فرض کر یں کہ آپ کو الہ دین کا چراغ اور جن مل جائیں ، جو آپ کے لیے ہر چیز مہیا کر سکتے ہوں تو پھر آپ کیا حاصل کرنا چاہیں گے ؟ 3۔ 2 منٹ کے اندر تین ایسی چیزوں کے نام لکھیں جو اس وقت آپ کو سب سے زیادہ مطلوب ( Wanted ) ہیں ۔ یا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔سوچنا اور غور وفکر نہیں کرنا ، یعنی بغیر سوچے سمجھیں لکھیں ۔ 6 تا 8 ہفتے تک ہر ہفتے اسی دن ، اسی وقت تنہائی میں بیٹھ کر 2 منٹ کے لیے مشق کر یں ۔اسے پڑھیں اور پھر سنبھال کر رکھ لیں ۔ 6 تا 8 ہفتوں کے بعد اس سب کو دوبارہ پڑھیں ۔ اس میں سے آپ کو اپنے گول مل جائیں گے ، یا ان میں سے اپنے گول منتخب کر یں ۔ گول بناتے وقت ان چیزوں پر خصوصی توجہ دیں جو زیادہ بار لکھی گئی ہوں ۔ 4۔ ۔ایسے تین لوگوں کے نام لکھیں جن کو آپ سراہتے ( Admire ) یا جن کے آپ مداح ہیں ۔ B ۔ایسے تین افراد کے نام لکھیے جن کو آپ سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں ؟ ۔ وہ تین اچھی چیز یں کون سی ہیں ، جولوگوں نے آپ کے بارے میں کہی ہیں ؟ مثلاً آپ بہت ایماندار نیک بخت اور مخلص ہیں ۔ آپ کی آواز بہت اچھی ہے ۔ آپ بہت خوشی اخلاق اور ملنسار ہیں وغیرہ ۔ ۔ آپ کی زندگی کا خوشگوارترین ( Happiest ) دن کون سا تھا اور کیوں ؟ E ۔آپ کی زندگی کا خراب ترین اور تکلیف دہ ( Miserable ) دن کون سا تھا اور کیوں ؟

تبصرے

مشہور اشاعتیں