خواہشات ہی گول ہے

گولز دراصل خواہشات ہوتی ہیں ۔ اپنی خواہشات کو جاننے کا ایک موثر طریقہ یہ ہے کہ اپنے کسی قریبی دوست سے درخواست کر یں کہ وہ آپ کو اپنی خواہشات کی لسٹ مرتب کرنے میں آپ کی مدد کرے ۔یہ مشق 10 تا 15 منٹ میں ہوسکتی ہے ۔ اپنے دوست سے کہیں کہ وہ آپ سے مسلسل سوال کریں کہ آپ کیا چاہتے ہیں ؟ کاغذ پر نوٹ کر لیں یا ریکارڈ کر یں اور بعد ازاں ان کو نوٹ کر لیں ۔ اس طرح خیالات کی روانی میں رکاوٹ نہ آئے گی ۔ آپ دیکھیں گے شروع میں سطحی چیز یں سامنے آئیں گی ۔ عموماً اس طرح کی باتیں آئیں گی ۔ میں مرسڈیز گاڑی چاہتا ہوں ‘ ‘ یا میں 15 کیکر کا فارم ہاؤس چاہتا ہوں ۔ ‘ میں خوبصورت گھر چاہتا ہوں ‘ ‘ تا ہم 15 منٹ کی مشق کے آخر میں حقیقی چیز یں سامنے آئیں گی جو آپ دل سے چاہتے ہیں ۔مثلا’ ’ میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھ سے محبت کر یں ‘ ‘ ’ ’ میں غریبوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ۔ ‘ ‘ ’ عذاب جہنم سے نجات چاہتا ہوں ۔ ‘ ‘ ’ ’ جنت میں گھر چاہتا ہوں ۔ ‘ ‘ آپ مرنے سے پہلے اپنی زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ جاننے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک لسٹ بنائیں جس میں 30 ایسی چیز یں درج کر یں جو آپ کرنا چاہتے ہیں یا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ان میں سے اپنے گول بنائیں ۔ کسی پرسکون اور آرام دہ جگہ بیٹھ جائیں ۔ جہاں اس مشق کے دوران میں کوئی آپ کو ڈسٹرب نہ کرے ۔ جسم کو ریلیکس کر یں ۔ آنکھیں بند کر کے چند لمبے سانس لے کر اپنے آپ کو مزید ریلیکس کر لیں ۔ اب اپنے لاشعور سے ( یعنی اپنے آپ سے ) کہیں ۔ ( سکون کی کیفیت میں آپ کا رابطہ آپ کے لاشعور سے ہوجا تا ہے ) کہ وہ مندرجہ ذیل شعبوں میں آپ کی مثالی زندگی کے حوالے سے آپ کے ذہن میں تصورات لاۓ کہ وہ کیسی ہوگی ۔ A ۔ زندگی کے مالی پہلو پر توجہ مرکوز کر یں ۔ آپ کی سالانہ آمدنی کتنی ہوگی ۔ بینک بیلنس کتنا ہوگا ؟ سرمایہ کاری کتنی ہوگی ؟ کل مالی حیثیت کتنی ہوگی ؟ آپ کا گھر کس طرح کا ہے ؟ کس جگہ واقع ہے ؟ کیا خوبصورت پس منظر ہے ؟ کیا اس کے لان میں ؟ لان کیسے ہیں ؟ گاڑیاں کھڑی کر نے کا گیراج کتنا بڑا ہے ؟ گھر کی دیوار میں کس رنگ کی ہیں ؟ فرنیچر کیسا ہے ؟ سارے بہترین گھر میں گھومیں ۔ کوئی کمی ہو تو پوری کر میں ۔ اس بارے میں نہ سوچیں کہ یہ کیسے حاصل ہوگا ۔ صرف تصور کر یں تصور کر یں کہ آپ کون سی گاڑی چلا رہے ہیں ؟ کسی اور چیز کا تصور کر یں جو دولت سے حاصل کی جاسکتی ہیں

تبصرے

مشہور اشاعتیں