گول بنانے کے اصول

گول بنانے کے اصول انسان اس وقت تک کامیابی کا سفر شروع نہیں کر سکتا جب تک اسے علم نہ ہو کہ اس کی منزل کہاں ہے ۔ کامیابی کا سفر شروع کرنے سے پہلے اسے علم ہونا چاہیے کہ وہ کیا حاصل کرنا اور کر نا چاہتا ہے ۔ انسانی کامیابیاں اور کامرانیاں گول کے تعین سے شروع ہوتی ہیں ۔ جب تک ہمارے سامنے کوئی مقصد نہ ہو اس وقت تک ہم بہترین مواقع سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔ جس وقت آپ اپنا مقصد اور گول طے کر لیتے ہیں آپ کا اندازفکر یکسر بدل جا تا ہے ۔ پھر آپ گول کے حصول کے لیے کوشش شروع کر دیتے ہیں ۔ اور اللہ تعالی کسی کی کوشش کو ضائع نہیں کرتا ۔ جب آپ خلوص دل سے کوئی چیز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تمام کائنات آپ کی اس خواہش کی تکمیل میں آپ کی مددگار ہو جاتی ہے ۔ ہم ہمیشہ اس قابل ہوتے ہیں کہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں ، اپنے گول حاصل کر سکیں

تبصرے

مشہور اشاعتیں