گول بنانے کے اصول

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ شروع کے گولز آسان ہوں تا کہ کامیابی کے بعد آپ کے یقین اور جوش و جذبے میں اضافہ ہو ، البتہ اہم گول عظیم ہوں ۔ گول اتنے بڑے ہوں کہ ان کو حسب ضرورت پھیلایا جا سکے ، ورنہ کامیابی کے بعد فرد جمود کا شکار ہو جا تا ہے جو کہ نا کامی کا آغاز ہوتا ہے ۔ سادہ اصول یہ ہے کہ جہاں آپ عام اورادنی کامیابی چاہتے ہیں وہاں قابل حصول گولز سیٹ کریں ، جہاں غیر معمولی کامیابی چاہتے ہیں وہاں بڑے اور عظیم خواب دیکھیں ۔ بڑے گولز سیٹ کریں ۔ آپ اتنا حاصل کرتے ہیں جتنا طے کرتے ہیں ۔لہذا بڑے اور غیر معمولی گول سیٹ کریں ۔ وہ لوگ جو بڑے گولز طے کرتے ہیں ان کی عمر یں بھی لمبی ہوتی ہیں ۔ ویسے بھی یہ جاننے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ کیا چیز ممکن ہے اور کیا غیرممکن ۔ وہ یہ ہے کہ ممکن کی حدوں کو پارکریں اور دیکھیں کہ آپ کی ’ ’ ممکن ‘ ‘ کی حدیں کہاں تک وسیع ہیں ۔ آپ کے قریبی اور درمیانی مدت کے گولز حقیقت پسندانہ اور قابل حصول ہوں مگر طویل مدت کے گولز بلند اور آپ کی موجودہ صلاحیتوں سے باہر ہوں ۔طویل مدت کے گولز ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں ۔ بشرطیکہ وہ ایک دوسرے سے متصادم نہ ہوں ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں