گول لکھنے کے فائدے

ایک ریسرچ کے مطابق امریکہ میں صرف 3 فی صد لوگ امیر اور خوش حال ہیں ۔ 10 فی صدآ رام دہ زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ 60 فی صد بمشکل گزارہ کر رہے ہیں ۔ اور آخری 27 فی صد کو زندگی گزارنے کے لیے دوسرے لوگوں یا حکومت کی طرف سے مالی امداد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ان گروپوں میں فرق کیوں ہے ؟ ریسرچ سے معلوم ہوا کہ 3 فی صد امیر اور خوش حال لوگوں کے مخصوص ( Specific ) گولز ہیں جن کو انھوں نے لکھ رکھا ہے ۔اگلے 10 فی صد کے گولز عمومی ہوتے ہیں جو ان کے دماغ میں ہوتے ہیں ۔ یعنی ان کے گول مخصوص اور تحریری نہیں ہوتے ۔اگلے 60 فی صد کے کوئی گولز نہیں ہوتے ۔ ایک ماہر کے مطابق صرف گولز لکھنے سے 80 فی صد گولز حاصل ہوجاتے ہیں ۔ گولز کولکھنا اسے حاصل کرنے کی طرف پہلا قدم ہے ۔ گولز لکھنے سے وہ زیادہ ٹھوس حقیقی اور واضح بن جاتے ہیں ۔ گولز نہ لکھنے کی صورت میں وہ ذہن سے نکل جاتے ہیں ۔فر دبھول جا تا ہے ۔ لکھنے سے انسان خوابوں کی دنیا سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں آ جاتا ہے ۔ جب آپ گول لکھ لیتے ہیں تو آپ کا لاشعور اس کے حصول کے لیے اندھا دھند کام کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ اس طرح گول کا حصول یقینی ہو جا تا ہے ۔ایک ریسرچ سے معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو گول لکھ لیتے ہیں وہ ان لوگوں سے 10 گنا زیادہ کماتے ہیں جو نہیں لکھتے ۔ بدقسمتی سے بہت ہی کم لوگ اپنے گول لکھتے ہیں ۔ ہندوستان میں تو شاید ہی گولز لکھے جاتے ہیں ۔ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی صرف 3 فی صد لوگ اپنے گولز لکھتے ہیں ۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں