گول لکھنے کے فائدے

1923 ء میں امریکہ کی Yale یو نیورسٹی میں ایک دلچسپ ریسرچ کی گئی ۔ یو نیورسٹی کے طلبہ سے پوچھا گیا کہ کتنے طلبہ نے اپنے گولز لکھے ہیں ۔ تو معلوم ہوا کہ صرف 3 فی صد طلبہ نے اپنے گولز لکھے ہوئے تھے ۔ 20 سال بعد 1973 ء میں گول لکھنے اور نہ لکھنے والوں کی کامیابیوں ( Accomplishment ) کا موازنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ گول لکھنے والے 3 فی صد کی مالی کامیابیاں گولز نہ لکھنے والے 97 فی صد کی مجموعی مالی کامیابیوں سے بھی زیادہ تھیں ۔ دنیا کی نمبر 1 یو نیورسٹی ہارورڈ میں اس موضوع پر ایک 10 سالہ ریسرچ کی گئی جس کے نتائج کچھ یوں تھے : یو نیورسٹی کے 83 فی صد طالب علم ڈگری حاصل کرنے کے بعد یو نیورسٹی چھوڑ دیتے ہیں اور انھوں نے کوئی گول طے نہیں کیا ہوتا ۔ 14 فی صد نے حتمی ( Definite ) گول بناۓ ہوتے ہیں مگر ان کو لکھا نہیں ہوتا ۔ جن لوگوں نے گول بنائے تھے مگر لکھے نہ تھے ان کی آمدن ان لوگوں سے تین گنا زیادہ تھی جن کے کوئی گول نہ تھے ۔ بقیہ 3 فی صد کی آمدن جنھوں نے حتمی گولز طے کیے تھے اور ان کو لکھا بھی تھا ، گول نہ رکھنے والوں کی نسبت 10 گنا زیادہ تھی ۔ دراصل جب آپ اپنے گولز لکھ لیتے ہیں تو آپ فورا ایک مختلف انسان بن جاتے ہیں آپ کا اپنے مستقبل کے بارے میں رویہ مثبت انداز میں بدل جا تا ہے ۔ آپ زیادہ پر امید اور پر اعتماد محسوس کرتے ہیں ۔ آپ کو اپنی زندگی پر زیادہ کنٹرول محسوس ہوتا ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب آپ اپنے گول پلان لکھ لیتے ہیں تو کامیابی کے امکانات 10 گنا بڑھ جاتے ہیں

تبصرے

مشہور اشاعتیں